قال الأصمعي: بينما كنت سائراً في البادية مررت بحجرٍ مكتوب عليه هذا البيت: ( امام اصمعی فرماتے ہیں میں کسی وادی سے گزر رہا تھا تو وہاں ایک چٹان پہ یہ شعر لکھا ہوا پایا ) *أيا مـعشر العُـشَّاق بالله خبروا* *إذا حلَّ عشق بالفتى كيف يصنعُ* ( اے گروہِ عُشاق تمہیں الله کا واسطہ مجھے بتاؤ وہ نوجوان کیا کرے جسے عشق نے آ گھیرا ہو ) فكتبت تحته: ( فرماتے ہیں کہ میں نے اسکے نیچے یہ شعر لکھ دیا ) *يـداري هـواه ثـم يـكـتـم سـره* *ويخشع في كل الأمور ويخضعُ* ( وہ اپنی خواہش ( نفس ) کا علاج کرے اور اپنے عشق کو چھپائے رکھے اور ہر معاملے میں ڈرتا رہے ) ثم عدت في اليوم الثاني فوجدت مكتوباً تحته: ( فرماتے ہیں میں اگلے دن لوٹا تو اس کے نیچے یہ شعر لکھا ہوا پایا ) *فكيف يُداري والهوى قاتل الفتى* *وفـي كـل يـومٍ قـلبـه يـتقـطعُ* ( وہ کیسے اپنے عشق کا علاج کرے حالانکہ یہ تو اسے قتل کرنے کے درپـے ھے اور ہر دن اسکا دل ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ھے ) فكتبت تحته: ( فرماتے ہیں کہ میں نے اسکے نیچے یہ لکھ دیا ) *إذا لـم يـجـد صـبـرًا لـكـتـمـان* *فليس له شيءٌ سوى الموت أنفعُ* ( اگر وہ اپنے ...
موافقات عمر محدثین جب بھی اسلام کے دوسرے خلیفہ جناب عمر فاروق اعظم رضی الله عنه کی سیرت کا باب باندھتے ہیں تو اس میں ایک باب خصوصیت کے شامل کیا جاتا ھے " #موافقاتِ_عمر " اس سے کیا مراد ھے؟؟؟ اس کا مطلب یہ ھے کہ جناب عمر نے کبھی کوئی جملہ زبان سے ادا کیا، یا بارگاہ نبوی میں کوئی رائے پیش کی یا پھر کوئی کام کیا جس کی تائید میں رب کا کلام وحی کی صورت میں نازل ہو گیا. مثال کے طور پر 1: ایک بار جناب عمر رضی الله عنہ نے نبی پاک علیہ السلام کی بارگاہ میں عرض کی کہ یا رسول الله کیا ہم مقام ابراھیم کو مصلی نہ بنا لی؟ تو اس پہ رب کا قرآن نازل ہو گیا، وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰهٖمَ مُصَلًّىؕ. ( سورۂ البقرہ 123 ) کہ مقام ابراھیم کو مصلی بنا لو. 2: اسی طرح آ نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی؛ اگر ہم صفا و مروٰی کا طواف کریں تو ( کتنا اچھا ہوگا ) تو اس پہ یہ آیت قرآنی نازل ہوئی؛ اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَةَ مِنْ شَعَآىٕرِ اللّٰهِۚ فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ اَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْهِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِهِمَاؕ ( سورۂ البقرہ 158 ) بیشک صفا اور مروہ اللہ کے نشانوں سے ہیں تو جو اس...
- أتعلم ما هو المخيف؟ أن يمدحكَ الناس شرقًا وغربًا.. - وأنت عند الله "لا شيء --!💔 _______________________ کیا جانتے ہو مقامِ ڈر کیا ھے😓 کہ مشرق و مغرب میں تمہارے چرچے ہوں اور الله کے ہاں تمہارا مقام رائی کے دانے کے برابر بھی نہ ہو
Comments
Post a Comment